پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

مری: نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مری: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا اور ان کی رہائش گاہ پر بھاری بھر کم جنریٹر کی تنصیب کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مری میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ پر پاور بیک اپ کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ن لیگی صدر کی مری میں واقع رہائش گاہ پر 600 کے وی (600KV) کا بڑا جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔

اس جنریٹر کی تنصیب کا کام واپڈا ملازمین نے انتظامی افسران کی براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

خیال رہے مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ عارضی طور پر تھم گیا ہے، تاہم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ہر سو برف کی سفید چادر بچھی ہوئی ہے۔

برفباری کے باعث کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہےجبکہ بعض مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی متاثر رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں