ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

نواز شریف نے اچانک مریم کو لندن طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن روانگی متوقع ہے۔ ان کے لندن میں ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیر اعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

- Advertisement -

نواز شریف کی وطن واپسی کے پلان کو حتمی شکل کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ مریم نواز کے دورہ لندن سے واپسی پر لاہور میں استقبالیہ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کیلیے 21 اکتوبر کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلیے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی ریلیف نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوں، نئے چیف جسٹس کا ایک زبردست ریکارڈ ہے اور ہم انصاف ہی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وہ تاریخ سے پہلے آ سکتے ہیں لیکن بعد کا سوال ہی نہیں، ان کے استقبال کیلیے ایسی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں