لندن : نواز شریف نے کل لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور دیگر شریک ہوں گے،انتخابی اصلاحات اور پارٹی صدارت پر مشاورت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل بروز ہفتہ لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء سمیت مریم نواز اور شہبازشریف بھی شریک ہوں گے، لندن میں ہونے والے ن لیگی اجلاس میں آئین کے آرٹیکل63،62پر مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، بل منظور
اس موقع پر نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور این اے120کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔
اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات بل اور پارٹی صدارت پر بھی مشاورت کی جائیگی۔