تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی جارحیت: سلامتی کونسل، وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس طلب

اسلام آباد: بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اور لائن  آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے جمعے کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، منگل کو سلامتی کونسل کا اجلاس اور جمعرات کوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور دھمکی آمیز  بیانات کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے منگل 4 اکتوبر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بھی زیر غور آئیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ سمیت قومی سلامتی کے اہم امور زیر غور آئیں گے۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال اور فیصلوں سے متعلق قوم کو آگاہی دینے کے لیے  اگلے روز 5 اکتوبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں وزیر اعظم خود بھی شرکت کریں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے۔


Nawaz summons National Security Council meeting… by arynews

یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کو مؤخر کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان کیا تھا اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے اشتعال انگیزی پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن ہمسائیگی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،خودمختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپورجواب دیناجانتےہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےپاس دنیاکی بہترین فوج ہےجس پرفخر ہے، کشمیر کا تنازعہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتا ہے

Comments

- Advertisement -