The news is by your side.

Advertisement

ووٹ کوعزت دلوانے کےمشن میں ضرور کامیاب ہوں گا، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کونشانہ بنایاجارہاہےجوملک کے لئے ٹھیک نہیں، ووٹ کوعزت دوکانعرہ میرا نہیں کروڑوں عوام کا نعرہ بن چکا ہے، ووٹ کوعزت دلوانے کےمشن میں ضرور کامیاب ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں خواجہ آصف،سعدرفیق، پرویز رشید و دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں انتخابی حکمت عملی،رابطہ مہم،احسن اقبال پر حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اصغر خان کیس اور اسحاق ڈار کی رکنیت معطلی پر  بھی ٖغورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکمران جماعت کو عدالتی محاذپر درپیش چیلنجوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور نگران وزیراعظم کی تقرری سےمتعلق امور پر  بھی مشاورت کی گئی

اجلاس میں احسن اقبال پر حملےکی تحقیقات سے نوازشریف کو آگاہ کیا گیا اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے سے متعلق امور کا جائرہ لیا گیا جبکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کی ابتدائی رپورٹ پر بھی غور کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں لوڈشیڈنگ پرقابو پانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پر بھی مشاورت کی گئی اور خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہر روز پیش ہوکر ثابت کیا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، عدالتی فیصلوں پرعملدرآمد کیااورکیا جائے گا، ن لیگ کسی سےٹکراؤ نہیں،آئین کی بالادستی چاہتی ہے، ریاستی اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کرناچاہیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دوکانعرہ میرا نہیں کروڑوں عوام کا نعرہ بن چکا ہے، ووٹ کوعزت ملے گی توعوام اور منتخب نمائندوں کوعزت ملے گی ، ووٹ کوعزت دلوانے کےمشن میں ضرور کامیاب ہوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی مہم پراثراندازہونےکی منفی کوششیں قابل مذمت ہیں، احسن اقبال پر گولیوں سے وارگھناؤنی سازش ہے، ن لیگ کونشانہ بنایاجارہاہےجوملک کے لئے ٹھیک نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اور ججزتعیناتی کاطریقہ کاردرست کرناہوگا، پارلیمنٹ کو تعیناتی سےمتعلق مؤثرکردارادا کرناہوگا، ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کاہوتاہے، 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نیا نظام لائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں