The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس

لاہور: نا اہلی کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر کی حیثیت سے متحرک ہیں۔ نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کا مشاورت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر ریلوے سعد رفیق، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے گھر آنا تھا۔ دوستوں اور کارکنوں کے اصرار پر وہ جی ٹی روڈ سے آئے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا اب آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان کا ہر علاقہ نواز شریف کا استقبال کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کو بھی اجلاس ہوں گے جن میں انتخابی اصلاحات بل پر بحث ہوگی۔


Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں