پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

نوازشریف کا چکوال آنے پرجعلی نوٹوں سے استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال : نوازشریف کی چکوال آمد کے موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد میاں نوازشریف کو ہی چکمہ دے دیا،استقبال کے لئے جعلی نوٹوں کی بارش کردی گئی، نواز شریف اصلی سمجھ کر نوٹ لٹانے سے منع کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف چکوال میں کارکنان سے خطاب کرنے کے لیے پنڈال پہنچے تو کارکنان نے ان کا استقبال نوٹ نچھاور کر کے کیا مگر وہ نوٹ اصلی نہیں جعلی نکلے۔

نوٹ لٹانے کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، مذکورہ نوٹوں پر جملہ ’’ بچوں کا کھیل ‘‘ تحریر تھا، متوالوں نے اپنے لیڈر کے استقبال کو ہی کھیل بنالیا، میاں صاحب کارکنوں کو نوٹ نچھاور کرنے سے روکتے رہ گئے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر وہی سوال دہرایا کہ مجھے کیوں نکالا؟  بتاؤ الزام کیا ہے؟ چکوال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کرپشن کے الزام میں نکالا جاتا تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہتا۔


مزید پڑھیں: مجھے نااہل کر کے ملک میں انتشار پھیلایا گیا، نوازشریف


ان کا کہنا تھا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ میں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی، ملک میں دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے تو یہ اسی فیصلے کا قصور ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں