لاہور : سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا، وہ 2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محمود اچکزئی سے ملاقات کی، ملاقات میں محموداچکزئی کی نوازشریف کو2 دسمبرکے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
نوازشریف نےکوئٹہ میں جلسےسےخطاب کرنےکی حامی بھرلی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا، اب وہ 2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو اہلیہ کلثوم نواز کی ناساز طبیعت کے باعث 20 نومبر کو لندن روانہ ہونا تھا۔
مزید پڑھیں: اربوں درخت لگانےوالے اربوں روپے کھاگئے‘ نوازشریف
یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کے لیے بہت کام کیا کیا ہمارے ساتھ انصاف ہوا، مائنس نوازشریف کہنے والے سن لیں ،نوازشریف ایک نظریے کا نام ہے، یہ نظریہ ایک انقلابی تبدیلی لے کر آئےگا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ترقی میں لگے ہوئےتھے کہ عوام کے سامنے پاناما کا سب سے بڑا تماشہ لگا دیا گیا اور اس کے ذریعے میرے پورے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔
ایک بار پھر عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ چار سے پانچ لوگ پورے ملک کے عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، جے آئی ٹی کی کہانی کسی دن قوم کے سامنے آجائے گی‘ بیٹے سے تنخواہ نہ لینےپرنااہل کردیا گیا۔