لاہور: نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں5 روز قیام کریں گے جہاں وہ لندن میں زیرعلاج اہلیہ کلثوم نواز کی تیماداری کریں گے۔ نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز اور ان کی بیٹی بھی روانہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔
عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا۔
حا لات جوبھی ہوں مقابلہ کروں گا‘ نوازشریف
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا ملک چھوڑ کرجانے والا نہیں ہوں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔