The news is by your side.

Advertisement

‘نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں بلکہ اسے گروی رکھا’

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں بلکہ اسے گروی رکھا۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ 2013میں کراچی ایئرپورٹ کواسلامی بانڈز سیکیورٹی کےطورپراستعمال کیاگیا، اس سکیورٹی کے بدلے 182 ارب کے قرضے حاصل کئےگئے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 2015میں بھی ایئر پورٹ کے بدلے 117 ارب روپے کاقرض لیاگیا اور 2016میں بھی حکومت نے اس عمارت کو رہن رکھ کرقرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ لیگی نااہلوں نے ایم ٹو موٹر وے کے اسلام آبادتاچکوال سیکشن کوبھی رہن رکھا جس کے بدلے غیر ملکی سرمایہ کاروں سےایک ارب ڈالر حاصل کئےگئے، بجلی کے مہنگے معاہدوں سے میاں مفرور نے مال بنایا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نااہلوں کے دور حکومت میں پی آئی اے تباہ کر دیا گیا تھا، 2013 میں جب ن لیگ سے ایئرلائن نہ چلی تو نجکاری کا فیصلہ کیا، شاہد خاقان عباسی 1999 میں پی آئی اے منیجنگ ڈائریکٹر تھے، موصوف کی اپنی ایئرلائن منافع میں جبکہ قومی ایئرلائن تباہ حال ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں