تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نواز شریف کی تیسری بار جعلی انٹری کردی گئی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی تیسری بار جعلی انٹری کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی انٹریوں کا سلسلہ محکمہ صحت کے لیے درد سر بن گیا۔

نواز شریف کی تیسری بار کورونا ویکسین میں انٹری کردی گئی انہیں سائنو ویک کی ڈوز آج لگادی گئی، نواز شریف کو کل کین ازئنو کی سنگل ڈوز لگادی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے انٹری ڈیلیٹ کی گئی تھی کچھ ہی گھنٹے کے بعد دوبارہ سائنو ویک کی پہلی خوراک لگادی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی تیسری جعلی انٹری خیرپور ٹامے والی بہاولپور میں ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت عمران سکندر کا کہنا ہے کہ نارووال میں نواز شریف کی جعلی انٹری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عمران سکندر کے مطابق نواز شریف کی جعلی انٹری ناصر رؤف کی آئی ڈی سی کی گئیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ادھر نواز شریف کی جعلی انٹری کی خبر چلنے کے بعد محکمہ صحت نے ویب سائٹ سے انٹری کا ڈیٹا ہٹا دیا گیا، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق دوسری جعلی ڈوز کا کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نوازشریف کی پہلی ڈوز لگانے والے افراد کے خلاف محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی کام کر رہی ہے جس میں تین افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے دو افراد گرفتار ہیں۔

Comments

- Advertisement -