پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

نواز شریف کو خفیہ پیغام؟ گاڑی کی رفتار اچانک تیز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد رفیق کے ذریعے نواز شریف کو کوئی خفیہ پیغام دیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم کی گاڑی کی رفتار اچانک انتہائی تیز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ریلی میں شریک وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کی رفتار میں تیزی کب اور کیوں آئی؟ اس بات کا پتا چل گیا۔

بی بی سی کے مطابق کچہری روڈ پر چند افراد آئے اور سعد رفیق کو ساتھے لے گئے، بعد ازاں سعد رفیق واپس آکر نواز شریف کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور نواز شریف کی گاڑی کی رفتار تیز ہوگئی۔

- Advertisement -

بی بی سی کے مطابق لگتا ہے کہ سعد رفیق کے ذریعے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی گاڑی کی رفتار میں اچانک تیزی آگئی۔

نواز شریف کے جلوس کی تیز رفتاری سے سبھی تجزیہ کار حیران رہ گئے کیوں کہ گزشتہ روز انہوں ںے سست روی سے گاڑی چلانے کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن آج پیغام ملتے ہی قافلے کی اسپیڈ یک دم 120 تک پہنچ گئی۔

قافلے کے ساتھ تعینات پولیس اسکواڈ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق جب کچہری چوک پر پہنچے تو چند افراد ان سے ملنے آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔

ویڈیو دیکھیں:

کچھ دیر بعد سعد رفیق واپس آئے اور جا کر سابق وزیرِ اعظم کی گاڑی میں بیٹھے اور اس کے بعد ان کا قافلہ اس قدر تیز رفتاری سے گزر گیا کہ راستے میں منتظر استقبالی پارٹیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

پولیس اہلکار کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سعد رفیق کی وساطت سے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےاس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہی، قافلے کی رفتار میں تیزی کی وجہ جہلم جلد پہنچنا ہے جہاں نواز شریف خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں