site
stats
پاکستان

نواز شریف نے پاناما فیصلے پر نظر ثانی کی ایک اور اپیل دائر کردی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ایک اور اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر 48 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا لہٰذا سپریم کورٹ کے فاضل ججز پر مشتمل بینچ کے نواز شریف کو نااہل اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنسز دائر کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف شیخ رشید، عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی درخواستوں پر الگ الگ نظر ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے نواز شریف کو ان کے منصب سے نااہل جبکہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جسے باقاعدہ طور پر چیلنج کردیا گیا ہے۔


Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top