تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

نوازشریف نے سپریم کورٹ سے بددیانت ہونے کی سند حاصل کی، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا کو آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کی سمجھ آرہی ہے، وزیراعظم عمران خان بہت عرصہ قبل یہ بات سمجھانا شروع کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ نام نہاد لیڈروں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جو کرونا وائرس پر سیاست چمکا رہے تھے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نام نہاد لیڈرز صرف لاک ڈاؤن کو آخری حل قرار دے رہے تھے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کاہ کہ ان کا حال یہ ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ سے بد دیانت ہونے کی سند حاصل کی، سند حاصل کرنے کے بعد اپنے جیسے کئی چھوٹے چھوٹے نواز شریف قوم کو دے گئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مشورہ دیا کہ کوشش تو کریں ایک دن مکمل ایسا گزار نے کی جس میں جھوٹ نہ بولیں۔

انہوں نے اپنی سیاسی حریف مسلم لیگ نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے سی کیٹگری کے لوگ خان کی 2017 کی تصاویر لگا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں، ایسے جھوٹے لوگ ہیں کہ عید کہ دوسرے دن بھی جھوٹ بولے بغیر نہیں گزار سکتے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی رابط شہباز گل کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اب تو ان کی قسمت اور حالت پر بھی ترس آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -