اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

انتشار کی سیاست سے صوبوں اور پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتشار کی سیاست سے صوبوں اور ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی صدر نواز شریف نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا چھوٹے سے علاقے میں اربوں کی سڑکیں بنا رہے ہیں، میں نے کہا سڑکیں بنانا کوئی احسان نہیں 24 گھنٹے کا سفر 10 گھنٹے کا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل میں اربوں روپے خرچ ہوئے جو کہ انتہائی ضروری تھے، مقامی لیڈر شپ سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی دلچسپی لیں، مقامی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے فنڈز جنریٹ کریں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور ہنزہ میں لوگ دنیا بھر سے آنا چاہتے ہیں، آپ کا بجٹ صرف لوگوں کی جیب میں نہیں جانا چاہیے آن گراؤنڈ استعمال ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں نہ کیا فلاں پارٹی نے وہ کیا، مرکز تو ہر کام میں سب سے آگے ہے صوبے بھی اس کی تقلید کریں، تمام صوبوں کا فرض بنتا ہے کہ اس ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنا باقی پاکستان ہے، خیبرپختونخوا میں 15 سال سے ایک ہی حکومت ہے کیا ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں کسی کو توقعات کے مطابق زندگی بسر کرنے کا موقع مل رہا ہے؟ کے پی میں کہاں لوگوں کو فری دوائیاں، علاج کی سہولتیں مل رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں