تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نوازشریف کی دل کی شریان سکڑ گئی، ہارٹ اٹیک کا خطرہ، اسپتال ذرائع

لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی شریان سکڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے کیونکہ شریان میں پیچیدگی کی وجہ سے انہیں انجائنا کے درد کی شکایت ہے،  گزشتہ روز ہونے والے ای ٹی اسکین کی رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف کےدل کوخون پہنچانےوالی شریان سکڑگئی، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم کی بیماری پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئی، محکمہ داخلہ کوموصول درخواست پرکمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف کا بیرونِ ملک علاج جاری ہے جس کی وجہ وہ وطن واپس نہیں آسکتے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو  8 ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی جس کی معیاد آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -