The news is by your side.

Advertisement

پوری ن لیگ جانتی ہے کہ نوازشریف چورہیں، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پوری ن لیگ جانتی ہے کہ نوازشریف چورہیں، جمہوریت میں کرپٹ شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے300ارب روپے کی چوری کا جواب دینا ہے، اور نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کریں گے، عوام کو لوٹنے پر جیل جانے والا ہیرو نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ آدمی کا پارٹی صدر بننا آئین کی روح کیخلاف ہے، عدالت لوگوں کو انصاف فراہم کررہی ہے۔عدلیہ کسی دباؤ کے بغیر اور عوامی مفاد میں تاریخی فیصلے کر رہی ہے جس پر ملک کے ہر شہری نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ دوچیزوں کی وجہ سے پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی، پہلا یہ کہ ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے والوں پرلعنت بھیجی اور دوسرا یہ کہ یہ پارلیمنٹ کرپٹ آدمی کا دفاع کررہی ہے۔

نواز شریف جب مودی سے دوستی نبھائیں گے اور تجارت کریں گے تو عالمی طور پر پاکستان تنہائی کا شکار کیوں نہیں ہوگا؟

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف بھی جمہوریت کو رواں دواں رکھنے کے کی اپنی خواہش کا ذکر باربار کرتے رہے ہیں لیکن نواز شریف اداروں کا احترام کرنے کے بجائے انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں