تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آج 70 سال کی پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت کرتا ہوں،: نوازشریف

بہاولپور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمیں اپنے پیروں تلے روندے، کسی کو اپنے ووٹ بینک پرڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے بہاولپور میں‌ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی کام کرنے والی نہیں، ٹانگیں کھینچنے والی پارٹیاں ہیں، ان ٹانگیں کھینچنے والوں کی اگلے انتخابات میں آپ کو ٹانگیں کھینچنا ہوں گی۔

انہوں‌ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کومعلوم ہے، میرے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس پر کہہ دیا، نوازشریف تمھاری چھٹی، تنخواہ لیتا تو پتا نہیں کیا ہو جاتا؟

ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت سے فارغ کیا یہ آپ کو منظورہے؟ اب یہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرنا ہے۔ 70 سال میں ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، اب 70 سال کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت کااعلان کرتا ہوں، ہم اپنا حق مانگیں، ملتا نہیں توچھینیں لیں گے۔

عمران خان نے اپنے سینیٹرز زرداری کے قدموں میں ڈال دیئے، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ کس پارٹی نے ملک میں موٹروے بنائے، کسی پارٹی نے بجلی کےکارخانے لگائے، دہشت گردی کاخاتمہ کیا، ن لیگ نے جب بھی وعدہ کیا پورا کیا، بہاولپور میرا اپنا شہر ہے، مجھے اس سے محبت ہے، شہبازشریف صاحب نےصوبے کی خدمت کی ہے.

انہوں نے کہا کہ بہاولپورمیں جلسےکےبعد مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں، بہاولپورایک نئی تاریخ رقم کررہاہے ایسا جلسہ، ایسا سماں، ایسا میلہ کبھی نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ وعدہ نہیں کرتا، جسے پورا نہ کرسکے، جن کے پاس گھرنہیں، انہیں رہنے کے لئے گھردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم کی تقریر سے قبل مریم نواز نے بھی تقریر کی تھی، جس میں‌ انہوں‌ نے عمران خان اور عدلیہ پر شدید تنقید کی.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -