اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی افواج کی جارحیت پر دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کو ہدایات جاری کردیں،
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر جاری بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے میڈیا کو جاری بیانمیں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام کو بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرہونے والی بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نو پاکستانی شہید جبکہ پچاس افراد زخمی ہو چکے ہیں۔