The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف ہم سے سیکھنے کے بجائے مغرور ہوگئے، آصف زرداری

لاہور: نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کو پہنچے، ہم نے میثاق جمہوریت کیا انہیں پر امن اقتدار منتقل کیا لیکن نواز شریف نے ہم سے سیکھنے کے بجائے مغرور ہوگئے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر عاصم، مخدوم احمد محمود و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط کیا جب کہ نواز شریف نے جمہوریت کو کمزور کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ ن لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے ڈوبی پے، میاں صاحب اپنے وزراء، ایم این ایز اور ایم پی ایز سے نہیں ملتے تھے اسی لیے  ن لیگ کے وزراء اور منتخب ارکان نوا زشریف کے دور میں دربدر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کو بچانے کے لیے کیسا گرینڈ ڈائیلاگ؟ آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے معیشت تباہ کردی، کسان، مزدور برباد ہوگئے، اپنی جیبیں بھرنے کے لیے حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی۔

سابق صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نواز شریف خود اختیارات کا منبع بن گئے، پیپلزپارٹی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی سیاست دانوں کے چہرے کی چمک اتر چکی ہے، بلاول بھٹو ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، لوگ بلاول کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں