آج وزیراعظم نوازشریف کی 65 ویں سالگرہ ہے -
The news is by your side.

Advertisement

آج وزیراعظم نوازشریف کی 65 ویں سالگرہ ہے

آج پاکستان میں تین بار وزارت عظمیٰ کے منصب پرفائز ہونے والے میاں محمد نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ ہے۔

میاں محمد نواز شریف 25 دسمبر 1949ءکو پیدا ہوئے آپ کا تعلق کشمیر کے پنجابی خاندان سے ہے۔

پاکستان کے موجوده وزیر اعظم اورپاکستان کی اہم سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں اورآپ کو یہ منصب تین مرتبہ نصیب ہوا۔

نواز شریف اپنے والد مياں محمد شريف (مرحوم) کے سب سے بڑے صاحبزادے ہيں جو کہ اتفاق گروپ آف انڈسٹريز کے شريک مالکان ميں سے تھے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے ابتدائی تعليم سينٹ اينتھنيز ہائی سکول لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہورسے گريجويشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے قانون(وکالت) کی ڈگری حاصل کی۔

آپ پہلی بارچھ نومبر1990 میں اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے وزیراعظم منتخب ہوئے، آپ کا یہ دور حکومت 18 جولائی 1993 کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوا۔

17فروری 1997 میں نواز شریف دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے اوریہ دور بھی ڈھائی سال بعد 12اکتوبر 1999 کو سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ہاتھوں اختتام پذیرہوا۔

11مئی 2013 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے 5 جون کوتیسری بار وزارتِ عظمیٰ کے منصب پرفائض ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے طیارے کو اغوا کرنے کے کیس میں 10 سال کے لئے سعودی عرب جلا وطن ہونا پڑا 2007 میں بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب کے تعاون سے نومبر 2007 میں پاکستان واپس آنے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں