نوازشریف پاکستان کے کرپٹ ترین شخص ہیں، عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف پاکستان کے کرپٹ ترین شخص ہیں، عمران خان

اوکاڑہ: تحریک انصاف آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے کرپٹ ترین شخص ہیں۔

اوکاڑہ میں منعقد کردہ اس جلسے سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اوردیگر رہنماوٗں نے خطاب کیا۔

اوکاڑہ میں این اے 144 کے ضمنی انتخابات 11 اکتوبرکو منعقد ہورہے ہیں جس میں تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری سجاد الحسن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار علی عارف چوہدری ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

عمران خان کا خطاب


اوکاڑہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نہ بھی بنوں تو میں نے اپنے عوام میں ان کے حقوق کا شعور بیدارکردیا۔

انہوں نے معروف مفکر ابن خلدون کے حوالے سے کہا کہ قومیں انصاف کے سبب ترقی کرتی ہیں اورپاکستان اسی لئے ترقی پذیر ملک ہے کہ ہمارے معاشعرے میں انصاف نہیں ملتا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے بلکہ ظلم کا نظام نافذ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے وزیراعظم قرضے ادا کرنے کے لئے آئی ایم ایف سے مہنگے قرضے مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اوکاڑہ صرف ضمنی انتخابات کے لئے نہیں بلکہ یہاں کے نوجوانوں کو ایک بڑی تحریک کے لئے منظم کرنے آیا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بچوں کے لئے اسکولوں میں چاردیواری اور بیت الخلاء کی سہولت تک نہیں ہے اور نہ ہی نوجوانوں کے لئے روزگارمیسرہے، دانش اسکول نہ بنتے تو اس رقم سے 21 ہزاراسکولوں کی دیواریں اوربیت الخلاء بن جاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے حافظ آباد کے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد خوف کے تحت کسان پیکج کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ ، بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کی حکومتوں کے پاس کسانوں کو کھاد دینے کے پیسے نہیں ہیں، بھارت میں کسان کو 95 پیسے فی یونٹ بجلی ملتیہے جبکہ پاکستان میں 10 روپے فی یونٹ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی، ٹیکس چرایا وہ پاکستان کے کرپٹ ترین حکمران ہیں، عمران خان کا کہنا تھا نوازشریف نے محض 470 روپے ٹیکس دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی ٹٰم کو محض کرپشن کے ذریعے پیسے بنانے کا تجربہ ہے۔

عمران خان نے تقریرکے آغازمیں اوکاڑہ کے عوام کا بھرپوراستقبال پر شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی کا خطاب


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج لڑائی ایک نمبراوردونمبر سیاست کی ہے، میں اقتدارنہیں تبدیلی کے لئے تحریک انصاف میں آیاہوں۔

انہوں نے اوکاڑہ کے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ کیا وہ جعلی ڈگری والے کے بیٹے کو ووٹ دیں گے یا غلامی کی سیاست کو ترک کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب اصلی تھیلے کھلوائے تو اس میں تحریک انصاف کے ووٹ تھے اسی لئے آج یہ ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں