نوازشریف ہمارے قائد تھے اور رہیں گے، شہباز شریف nawaz sharif
The news is by your side.

Advertisement

شہباز شریف نے پارٹی صدارت سنبھالتے ہی بڑے بھائی کو قائد اعظم کا سیاسی وارث قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ  نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے، قائد اعظم کا سیاسی وارث عوام کا لیڈر بنا یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں منعقدہ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  گذشتہ ہفتے سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے مجھے قائم مقام صدر منتخب کیا تاہم آج پارٹی کی جنرل کونسل نے مجھے مسلم لیگ ن کا باضابطہ صدر منتخب کیا، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان  کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ  آج اُس شخصیت کےمنصب پربٹھایاجارہاہےجس سے ہم نےہمیشہ رہنمائی لی، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی رکن نوازشریف کی جگہ لینےکا تصور بھی نہیں کرسکتا کیونکہ  میاں صاحب وہ سیاستدان ہیں جنہیں قائد اعظم کا سیاسی وارث قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے‘ شہبازشریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےمسلح افواج کے تعاون سے ملک کو دہشت گردی کو ختم کیا، ہمیں فخر ہے کہ قومی تعمیر میں مسلم لیگ ن کو اقلیتوں کا ساتھ بھی میسر ہے، موٹروے،کسان پیکج، سستی کھادکےکارنامے تاریخ میں ہمیشہ یادرکھےجائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےمجھےاپنے منصب کیلئےچنا میرے لیے اس سے بڑااعزاز کوئی نہیں ہوسکتا، چھوٹا بھائی ہونے کی حیثیت سے موقع ملا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کروں، قومی منصب دینے پر نوازشریف، مسلم لیگ کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکرگزار ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا قابل فخر سرمایہ ہیں کیونکہ کارکنان نے ہر مشکل وقت میں قربانیاں دے کر وفاداری کا ثبوت دیا،  دنیا جانتی ہے کہ ہمارے لیڈر کے ساتھ زیادتی ہوئی اور اُسے ناانصافی کانشانہ بنایاگیا مگر آج بھی ہمارا دل گواہی دیتا ہے کہ نوازشریف کو آنے والے دنوں میں انصاف ضرور ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے مسائل کا حل قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے، آج ہم سب عہد کرتے ہیں کہ امیر و غریب کے فرق کو ختم کرنے کے لیے رات دن ایک کریں گے اور امر کو یقینی بنائیں گے کہ سیاسی منزل شفاف الیکشن کی صورت میں حاصل کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں