نواز شریف، حکمران نہیں بلیک میلر ہیں، عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف، حکمران نہیں بلیک میلر ہیں، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف حکمران نہیں بلکہ بلیک میلربنے ہوئے ہیں، الزام لگا ہے تو سوال کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےسوال کیا کہ آٹھ سال سے مسلم لیگ ن حکومت میں ہے انہیں آج کیوں جہانگیر ترین کا خیال آیا، اگر انہوں نے کرپشن کی تھی تو پکڑکیوں نہیں لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کو بچانے کے لیے دوسروں پر حملے کررہے ہیں، بلیک میل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ یہ حکومت نہیں بلیک میلرہیں۔

عمران خان نےمزید کہا کہ نواز شریف جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، انہوں نے آئی سی آئی جے کے صحافیوں کے بارے میں کہا کہ ’’ان پر عائد الزام واپس لے لیا گیا ہے‘‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب قوم کے پیسوں سے اس جھوٹ پرمبنی کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع کیے گئے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کرپشن، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اورالیکشن کمیشن سے غلط بیانی کے الزامات ہیں ، ان کے پاس حکومت کرنے کااخلاقی جواز باقی نہیں رہ گیا۔

خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحدہ ہے اور وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ پر عائد الزام کے بارے میں پوچھنا اپوزیشن کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سیدھا سیدھا سوال پوچھ رہی ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے باہرگیا، آیا اس پر ٹیکس کیا گیا یا نہیں، نواز شریف اس سوال سے بھاگ رہے ہیں تاہم بھاگ نہیں سکیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں