تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، نوازشریف

جھنگ : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارےمخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، 10جولائی کو ہی ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جے آئی ٹی جو کر رہی ہے سب جانتے ہیں، مخالفین دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازشیں کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں حویلی بہادر شاہ  پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالفین کی پاکستان میں کوئی کمی نہیں، جگہ جگہ ہائی ویز بن رہی ہیں، موٹر ویز کا جال بچھایا جارہا ہے، کراچی سے پشاور موٹر وے بنا رہے ہیں،14اگست کو کراچی سے حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح کریں گے، ملک میں انقلاب آرہا ہے،پاکستان کامیابی کا سفرطے کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ میں ٹرمینل بنایا گیا جس سے ایل این جی آتی ہے، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، بڑے منصوبے دو سال میں مکمل کیے، لوڈ شیڈنگ ختم ہورہی اوربجلی سستی پیداکی جارہی ہے،بجلی سستی ہوگی تو لوگ بھی بل خوشی سے دیا کریں گے۔

اب تک7ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا، وزیر اعظم

اکیس ماہ پہلے یہاں آنے والے لوگ منصوبے کی تکمیل سےحیران ہیں، یہاں پہلے میدان تھے آج  پلانٹ تیار ہوگیا ہے، حکومت  سنبھالنے سے اب تک7ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا، خوشی کی بات ہے21ماہ بعد دوبارہ منصوبے کے افتتاح کیلئے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندھیرے چھا چکے تھے،فیکٹریاں بند ہورہی تھیں، خوشحالی آرہی ہے، انڈسٹری چل رہی ہے، پاکستان میں سیاحت بڑھ رہی ہے، غیرملکیوں کوجگہ نہیں ملتی، بتایا جارہا ہے کہ سیاحوں کیلئے پہاڑوں میں ٹینٹس لگائےجارہےہیں، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے اور ان کے وسائل میں بھی اضافہ ہورہاہے۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم آج حویلی بہادرشاہ
پاورپلانٹ کےپہلےیونٹ کاافتتاح کریں گے


انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا گروتھ ریٹ 5.3 فیصد ہوگیا ہے، آئندہ ایک دوسال میں گروتھ ریٹ 7 فیصد سے بھی بڑھ جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگری کلچر سیکٹر،انڈسٹریل سیکٹرمیں ترقی ہورہی ہے، حکومت سنبھالتے ہی بجلی کے منصوبےلگانےکا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سےوعدہ کیا تھا کہ اندھیرے دور کریں گے، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرینگے، ہم لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئےختم کرنےجارہےہیں، لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں کو اب آپ لوگ پوچھیں،ان لوگوں مجرمانہ غفلت کی وجہ سے جو پاکستان میں ایسے حالات پیدا ہوئے، ظلم ہےلوگوں سےروشنیاں چھینی گئیں لیکن ہم قوم کی خدمت کررہےہیں۔ 10جولائی کو داسو منصوبےکا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

جے آئی ٹی جو کررہی ہے، وہ سب جانتے ہیں، وزیر اعظم

پاناما کیس کے حوالے انہوں نے کہا کہ کہاجارہاہے10جولائی کوجےآئی ٹی رپورٹ دےرہی ہے، 10جولائی ہم بھی داسو منصوبے کا بنیاد رکھنے جارہےہیں، جےآئی ٹی کو توآپ جانتے ہی ہیں اورجو وہ کررہے ہیں وہ بھی جانتے ہیں۔

نواز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنہوں نے ہمیں روکنے کیلئےآسمان سر پراٹھا رکھا انہیں بتانا چاہتا ہوں، آسمان سر پراٹھانے والے کچھ بھی کرلیں ترقی کا سفرجاری رہےگا، گزشتہ چارسالوں سے آپ جوکچھ کررہے ہیں وہ پوری قوم جانتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ن لیگ سےایک دوبارنہیں باربارشکست کھائی ہے، آپ الیکشن جیت نہیں سکتے،آپ صرف سازش کرسکتےہیں، آپ کبھی دھرنے،کبھی احتساب کی آڑمیں سازش کرتےہیں، سازش کرنے کیلئےجےآئی ٹی کے پیچھے چھپتے ہیں، جےآئی ٹی کے پیچھےچھپنے کےبجائےمیدان میں آؤ، انہوں نے کہا کہ آؤ میدان میں مقابلہ کرو، جب کہو گے ہم میدان میں آئیں گے، ہم آپ کو بھی جانتےہیں اورآپ کے کام کو بھی جانتےہیں۔

ملک بھر میں ترقی کا سفر جاری ہے، نواز شریف

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تبدیل ہورہاہے، ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اول نمبرپرہوگا، لوگ ہماری روشن مستقبل کی پالیسیوں کودیکھ رہےہیں، کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں، دیہات میں کالج بن رہے ہیں، بلوچستان میں ترقی دیکھیں ،خیبرپختونخوا کوہم تعمیر کررہےہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ لواری ٹنل کو ہم بنارہے ہیں جس کیلئے26ارب روپے دیئے، داسو، دیامر بھاشا ڈیم جیسے پروجیکٹ بنائے جارہےہیں، سندھ میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبے بنارہے ہیں، ریلوے، سڑکوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے کام کررہا ہے، چین نے بھی اس کی تعریف کی ہے، میٹرو بس سے لوگوں کو سہولت ملی، قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اندھیرے دورکرینگے، لوڈشیڈنگ ختم کرینگے، لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئےختم کرنے جا رہے ہیں۔

منصوبے کی21ماہ میں تکمیل عالمی ریکارڈ ہے، شہباز شریف

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی21ماہ میں تکمیل دنیا میں ریکارڈ ہے، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لگنےوالے موجودہ ترقیاتی منصوبے شفافیت کی مثال ہیں، حویلی لکھا اور بہادرشاہ کے منصوبوں میں168ارب روپے کی ریکارڈ بچت کی گئی۔

وزیراعظم کے کارنامے یاد رکھےجائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پاناما کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاناما کا بڑا شور ہے،آپ کے اعمال نامے کی نسبت پاناما کچھ نہیں، پاناما افسانے کے برعکس وزیراعظم کے کارنامے یاد رکھےجائیں گے، پاناما کا افسانہ ہے اوریہ ترقیاتی منصوبے اعمال نامہ ہے، پاناما کیس میں عدالت کافیصلہ قبول کیاجائےگا، لوگ یادرکھیں گےایک وزیراعظم آیاتھا جس نے پاکستان کو اقوام عالم میں کھڑا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کی بڈنگ نہیں ہوئی تھی، بڈنگ کااداروں کونوٹس لیناچاہیےتھا،ذمہ داروں کوپکڑناچاہیےتھا، نندی پورپاورپروجیکٹ کاسامان3سال تک کراچی پورٹ پرموجودرہا۔

Comments

- Advertisement -