پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

مریم نواز کا نواز شریف کو پی آئی اے خریدنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی خریداری کیلیے مشورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا ہے کہ پی آئی اے کو خریدیں اور برینڈ نیو ایئر لائن قائم کریں۔

نواز شریف نے بتایا کہ مریم نواز نے ان سے کہا ہے کہ برانڈ نیو ایئر لائن پاکستان کو دیتے ہیں اور ایئر پنجاب کا نام دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میں نے مریم کو ہدایت کی ہے کہ آپ مشورہ کریں کہ پی آئی اے خرید سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ایئر لائن قائم کر لیں جو کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیو یارک، لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے ہر حصے میں جائے، میرا خیال ہے کہ ایئر لائن سے متعلق غور و خوض ہو رہا ہے۔

گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کر دیا، وہ شخص جو بانی پی ٹی آئی کے دور میں وزیر تھا اب چھپ کر بیٹھا ہے، اس شخص نے کہا تھا کہ قومی ایئر لائن کے پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اول تو لائسنس جعلی نہیں تھے لیکن اگر تھے بھی تو کیا یہ بات عوامی سطح پر کہنے والی تھی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں