تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

پوچھنا چاہتا ہوں پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے: نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کہہ رہا ہے کہ ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے لیکن سندھ میں لوگوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ پوچھنا چاہتا ہوں پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2014 دھرنے سے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے۔ دھرنے سے متعلق بہت حقائق ہیں مناسب وقت پر سامنے آئیں گے۔ ’خلائی مخلوق میں اب وہ اثر نہیں رہا، عوام ہمارے ساتھ ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود قانون پاس کروا کے مجھے پارٹی صدر بنایا، بعد میں قانون کو اسٹرائیک ڈاؤن کر کے مجھے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے 3 ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون کا قبضہ ہے۔ ’آج پوچھنا چاہتا ہوں پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے، مجھے پارٹی صدارت سے نکالا گیا، وہ کس طرح سے قانونی تھا۔ مغل بادشاہ کا دور نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو‘۔

نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کا بیان بریکنگ نیوز کے طور پر آیا۔ ’زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا تو بریکنگ کس کے کہنے پر چلی؟ صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف سے نہیں، خلائی مخلوق سے ہے۔ خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے، سندھ میں تو لوگوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ ’یہ1979 نہیں بلکہ 2018 ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -