جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نیب ریفرنسز انتقام ہیں، ایسے احتساب کونہیں مانتا، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013 سے ہم نے دھرنے ہی دیکھے ہیں ایک اور دھرنا صحیح لیکن ہم ملک میں تعمیر اور ترقی کے سفر پر توجہ مرکوز رکھیں گے, اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد دیگر کمیشن کی رپورٹس بھی جاری کرنے کا حکم دیا جائے.

وہ لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، سڑکوں کا جال بچھایا، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہتر بنائی، کراچی کی رونقیں بحال کیں، بلوچستان میں رٹ بحال کی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا شاید انہی کامیابیوں کی وجہ سے مجھے نااہل قرار دے دیا گیا.

انہوں نے کہا کہ صرف منتخب وزیراعظم کا گلا دبوچ لیا جاتا ہے کسی اور کا گلا بھی پکڑو، جب دل چاہتا ہے منتخب وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیتے ہیں تو کبھی ملک بدرکردیتے ہیں آخر یہ کیا طریقہ ہے؟ میں ایسے احتساب کو نہیں مانتا.

سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 70 سال سے پاکستان میں کیا مذاق ہو رہا ہے؟ ججز کے فیصلے سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے تاہم قوم تک سب باتیں پہنچ رہی ہیں اور قوم سارے معاملات دیکھ رہی ہے.

نوازشریف نے کہا کہ افسوس ہے بہت محنت کر کے ملک کے معاملات ٹھیک کئے تھے اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا لیکن اب پھر سے دہشت گردی سر اٹھانا شروع ہوگئی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا یہ صلہ ملا کہ مجھے نا اہل کردیا گیا اور میرےبچوں پربھی مقدمات بنا دیے گئے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے کہ ہر کوئی آ کر وزیراعظم کو زیر کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ آئین اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہ کروں اس لیے ملک میں ہرچیز کھل کرسامنے آنے کا وقت آرہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے احترام پرسمجھوتا نہیں کروں گا کیا عدالتیں اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ ڈکٹیٹرز کو ہار پہنائیں اور ہر مارشل لا کو قانونی قرار دیا جائے جب کہ ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے لیکن نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا گیا ہے.

نواز شریف نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو جہنم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے جس کے لیے میں اپنا کردار ادا کروں گا اور قربانی بھی دیتے ہوئے کروڑوں عوام کےساتھ مل کرپاکستان کو دلدل سے باہرنکالوں گا، اگر مجھ سے نہیں بنتی تو کسی دوسرے سے بھی کیوں نہیں بنتی ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں