تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نواز شریف جمعے کو پیش نہیں‌ ہوں‌ گے، ایون فیلڈ فیصلہ چند روز محفوظ رکھنے کا مطالبہ

 

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ چند دنوں کے لئے محفوظ رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے پر پاکستان جاؤں گا.

انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں، بزدلی کا مظاہرہ نہیں کروں گا، گھبرانے والا نہیں‌، مگر بیگم کلثوم نواز 21 دن سے وینٹی لیٹر پر ہیں، میری اہلیہ کا گزشتہ روز آپریشن ہوا ہے، ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ چند دنوں کے لئے محفوظ رکھا جائے.

انھوں نے کہا کہ راول پنڈی کے ایک سیاست دان کا فیصلہ تین ماہ محفوظ رکھنےکے بعد سنایا گیا،  چند روزفیصلہ محفوظ رکھنے سے انصاف مجروح نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ فیصلہ حق میں آئے یا خلاف پاکستان جاؤں گا، کمرہ عدالت میں‌ کھڑا ہو کر فیصلہ سننا چاہتا ہوں، مشن پر ہوں اس لئےہر قربانی کے لئے تیار ہوں.

یاد رہے کہ چند روز قبل ایون فیلڈ کیس میں احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ فیصلہ 6 جولائی کو جمعے کے روز سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔


نشانہ صرف مسلم لیگ ن ہے، دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے: نواز شریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -