بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نواز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ دینے سمیت پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات ہوئی۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ قائد نوازشریف نے سعودی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کے قائد اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں ، نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے بعد مسجد بنوی میں روضہ رسول پر حاضری دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں