The news is by your side.

Advertisement

آئین بلاشبہ سب سے مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے: نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین بلاشبہ سب سے مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے۔ پارلیمنٹ کو دنیا بھر میں تمام اداروں کی ماں بھی سمجھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین بلاشبہ سب سے مقدس دستاویز ہے مگر اسے پارلیمنٹ بناتی ہے۔ خوشی ہے جج صاحبان نے آئین کو مقدس اور بالاتر دستاویز کہا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین کو بالاتر دستاویز سمجھتی تو 70 سال میں جمہوریت رسوا نہیں ہوتی۔ 32 سال آمروں نے آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالے رکھا۔ ’1973 سے آج تک آئین کو کوئی زخم پارلیمنٹ نے نہیں لگایا‘۔

مزید پڑھیں: عدلیہ کو پارلیمنٹ کے قانون پر نظر ثانی کا اختیار ہے، چیف جسٹس

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کو سارے زخم عدلیہ کے کچھ ججز کی مدد سے آمروں نے لگائے۔ پارلیمنٹ بالاتر ادارہ ہے جو تمام اداروں کی حدود کا تعین کرتا ہے۔ کسی قانون میں ابہام ہے تو دور کرنے کے لیے پارلیمنٹ بھیج دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کا احترام ان کی کارکردگی اور کردار سے ہوتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں