لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو پولنگ سے پہلے ہی غائب کردیا گیا ہے اور ہمارے پاس انتخابی بے ضابطگیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کوغائب کرنا انتخابی دھاندلی کا حصہ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں شکایات سامنے آ رہی ہیں اور ہم لمحہ بہ لمحہ حاصل ہونے والی معلومات پوری سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقے سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار اور اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی ابھی ایک اور سرجری باقی ہے اس لیے میری تمام تر مصروفیات اسی پر مرکوز رہی ہے۔
نواز شریف نے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے لیے مریم نواز کی موثر منصوبہ بندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری عدم موجودگی اور بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باوجود مریم نے عمدہ طریقے سے انتخابی مہم کی قیادت کی۔
این اے120 کا معرکہ، گنتی کا عمل جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع*
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں دورہ امریکا، قومی اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر آج ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس مین مسلم لیگ )ں( کی جانب سے کلثوم نواز امیدوار ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ کلثوم نواز ان دنوں حلق کے کینسر کا علاج کرانے کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں انتخابی مہم مریم نواز چلا رہی ہیں جب کہ نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن میں کلثوم نواز کے ہمراہ ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔