The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی، نوازشریف

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ مضبوط سیاسی جماعت ہے، جس کی جڑیں عوام میں ہیں، ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھری، مشکل حالات میں ساتھ دینے پر سیاسی رفقا اورعوام کا شکر گزار ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیگی رہنماؤں نے نئے وزیراعظم ،پارٹی صدر اور کابینہ کی نامزدگی کا اختیار نواز شریف کو سونپ دیا، مسلم لیگ نواز کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں شہباز شریف، چوہدری نثار، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، آصف کرمانی، شاہد خاقان عباسی ، سردار مہتاب عباسی اور عبدالقادر بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر تمام لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آپ اگر اشارہ دیں تو قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے لیکن آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرانے کی کوشش اس سے پہلے بھی کئی بار کی گئی، لیکن ہربار ن لیگ پہلے سےزیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھری۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ مضبوط سیاسی جماعت ہے، جس کی جڑیں عوام میں ہیں، مشکل حالات میں ساتھ دینے پر سیاسی رفقاء اورعوام کا شکر گزار ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا، مستقبل میں بھی ملکی مفادمیں پالیسیوں کوآگے لے کر چلیں گے، درست سمت کاتعین کرلیا جائے تو قومیں اپنے اہداف جلد حاصل کرتی ہیں، جمہوریت کےتسلسل واستحکام کیلئےاپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملکی ترقی کیلئے تمام ہم خیال سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ 45 روز کے لیے عبوری وزیر اعظم اور اس کے بعد مستقل وزیر اعظم کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، نوازشریف نے نئے وزیراعظم کے لیے شہبازشریف کے نام کی توثیق کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں