تین ریفرنسز کی علیحدہ فرد جرم، نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

تین ریفرنسز کی علیحدہ فرد جرم، نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نمائندے کے ذریعے 3درخواستیں دائر کردیں۔ درخواستوں میں نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے 19 اکتوبر2017 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔3 ریفرنس یکجا کر کے ایک فرد جرم عائد کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت کو تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے ایک ہی فرد جرم عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور 19 اکتوبر 2017 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ اسی روز عزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں بھی نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بعد ازاں عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث اس سے اگلے روز 20 اکتوبر کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی نامزد ملزم نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں