تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نواز شریف کا طیارہ ایئرایمبولینس یا قطرحکومت کا ذاتی طیارہ؟

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے آنے والا طیارہ ایئرایمبولینس تھا یا قطر حکومت کا ذاتی طیارہ اے آر وائی نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے طیارے کی تفصیلات کے آروائی نیوز نے حاصل کرلیں، نواز شریف جس طیارے سے جارہے تھے اس کا نمبر اے 7 ایم ڈی تھا۔

ذرائع کے مطابق اے 7 ایم ڈی طیارہ قطر امیری فلائٹ کے فلیٹ کا حصہ ہے، قطر امیری فلائٹ وی آئی پی ایئرلائن ہے جو قطری حکومت کی ملکیت ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ قطر رائل فیملی، وی آئی پی حکومتی اسٹاف کے لیے استعمال ہوتا ہے، نواز شریف قطر کے اسی وی وی آئی پی جہاز میں لندن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں۔

روانگی سے قبل نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے تھے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے لئے کلیئرنس دی تھی۔

اس موقع پر ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعے ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچ تھے، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ بھی نوازشریف کے ہمراہ حج ٹرمینل پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دیں گے۔

Comments

- Advertisement -