The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف نے قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کی قطرکی مسلح افواج کے سربراہ میجرغنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پاکستان کے قطرسے قریبی تعلقات ہیں۔ قطر خطے کا اہم ملک ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے مضبوط تعلقات کے قیام کے لیے ٹھوس بنیادیں رکھیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورقطرکے درمیان صنعت اور دفاعی شعبےمیں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

قطری فوج کے سربراہ جنرل غنیم کا کہناتھا کہ پاکستان اورقطرکے تعلقات تمام شعبوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں