پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

نواز شریف کا موچی گیٹ کا دورہ، پتنگ بھی اڑائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بسنت کے موقع پر موچی گیٹ کا دورہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے اندرون شہر میں بسنت منائی اور پتنگ بھی اڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ڈور بہت باریک ہے یہ اچھی بات ہے، بسنت محتاط انداز میں منانی چاہیے تاکہ جانی نقصان نہ ہو۔

نواز شریف نے کہا کہ اچھی بات ہے مریم نواز نے لاہوریوں کو ان کی ثقافت واپس کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں جارہا ہے، ملک سے دھرنوں اور احتجاج کی خبر دنیا کو جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے اچھی اور مثبت چیزیں بہت کم دنیا میں جاتی ہیں، اللہ کا شکر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب بسنت کا تہوار دوبارہ زندہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے بعد مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے موقع پر اپنی تقریبات منسوخ کردی تھیں۔

+ posts

الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں