اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی: آج احتساب عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق نااہل وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میاں‌ نواز شریف غیر ملکی پرواز سے بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر انھوں‌ نے میڈیا سے بات کرنے سے اجتناب کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سعودی عرب روانگی کے کچھ روز بعد سابق وزیر اعظم بھی سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔ شریف برادران کے اس دورے سے افواہوں‌ کا بازار گرم ہوگیا تھا، جس میں‌ این آر او، جلاوطنی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں‌ جاری کرپشن کی تحقیقات کی بازگشت سنائی دی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف مجرم ہیں ڈیل نہیں ہونی چاہیے، پرویز مشرف

منگل کی صبح‌ وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ مختصر کرکے پاکستان لوٹ آئے تھے، جہاں‌ انھوں‌ نے اس ضمن میں‌ گردش کرنے والی افواہوں‌ کو رد کرتے ہوئے کسی بھی این آر او کو خارج از امکان قرار دیا۔

منگل کی رات میاں‌ نوازشریف بھی سعودی عرب کےاہم دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے. وہ آج مریم نواز کے ساتھ احتساب عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گا۔

تجزیہ کاروں‌ کے مطابق یہ دورہ شریف برادران کی توقعات جتنا کامیاب نہیں‌ رہا، مگر چند حلقوں‌ کی جانب سے شریف برادران کی سعودی فرماں‌ روا محمد بن سلمان سے کامیاب ملاقات کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

بے نظیر ایئرپورٹ پر سینیٹر پرویز رشید، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری اور دیگر نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ بعد ازاں سابق وزیر اعظم پنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں