اسلام آباد : سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف آنے والے فیصلے کا علم تھا، فیصلہ میرے خلاف نہیں بلکہ ملکی ترقی کےخلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا ملک چھوڑ کرجانے والا نہیں ہوں۔
نوازشریف نے کہا کہ ہمیں نکالنے والے صادق اورامین نہیں جبکہ مجھے وقت سے پہلے نکال دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں بھرپور سیاسی اورقانونی جنگ لڑوں گا۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم سے حساب مانگنے والوں سے بھی کوئی پوچھے وہ ملک کی کیا خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا میرا سرمایہ کارکن ہیں، گھبرانے والا نہیں مقابلہ کروں گا۔
پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرکےدکھائیں گے، نوازشریف
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آئین اورقانون پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ کبھی نظریے سے پیچھے ہٹا اورآج بھی نظریے پر قائم رہنے کا عہد کرتا ہوں۔