اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی کالے قانون کو سپورٹ کرے، پیپلزپارٹی سے ہونے والے میثاق جمہوریت پر آج تک قائم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لیگی رکن اسمبلی رجب علی کی عیادت کیلئے شفااسپتال پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہےکہ آپ کی عیادت کیلئےآئےہیں ، رجب بلوچ کیلئےدعائیں ہیں،صحتیاب ہوجائیں حلقےمیں ملوں گا
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اصولوں، نظریات پر کھڑے ہونے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ، اللہ پریقین ہوتوانسان کوکوئی پریشانی نہیں ہوتی، رجب بلوچ ہمارے پرعزم ساتھی ہیں، طبیعت ناساز ہونےکےباوجودرجب علی کل پارلیمنٹ آئے، رجب علی جیسے لوگ پارٹی کااثاثہ ہیں، اللہ کی رضا کےبغیرکچھ نہیں ہوسکتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل کا منظر قوم نے دیکھا ہے ،وقت بہت بدل گیا ہے ، اب کوئی بھی ڈکٹیٹرکونظام دینے کےلئے تیار نہیں، تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی کالے قانون کو سپورٹ کرے، پرعزم اوراصولوں پرکاربند لوگ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی سے ہونے والے میثاق جمہوریت پر آج تک قائم ہوں۔
مزید پڑھیں : عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے: نواز شریف
اس سے قبل نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج وہ وقت نہیں جو پہلے ہواکرتاتھا، جولوگ اصولوں پرکھڑےرہےہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے، ایسےلوگوں کی وجہ سےملک وقوم بھی ناکام نہیں ہوتی، ایسےلوگ پارٹی اورقوم کاسرمایہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم نےکبھی کسی سےاین آراونہیں کیا، پاکستان کی بہتری اورآئین کی حکمرانی کیلئےکام کرتےرہیں گے، آگے بڑھنے کیلئے ملک کی70سال کی تاریخ کو بدلنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایوان میں کل کچھ لوگ نہیں آئے، عدم حاضری کےمعاملےکی تہہ تک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں، پیپلزپارٹی کی کل جوتصویردیکھی اس پریقین نہیں آرہا،حلف کی پاسداری کیلئ ےکاوشیں جاری رکھیں گے، جدوجہداپنی ذات کیلئےنہیں پاکستان کیلئےکررہاہوں، ہروہ کام کروں گا، جس سےقوم کی خدمت کرسکوں۔