تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے، نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وہ ہیتھرو ایئر پورٹ سے سیدھے اسپتال پہنچے تھے۔

نواز شریف نے کہا مجھے معلوم نہیں تھا کہ کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور حالت تشویش ناک ہے، حسن نے فون کر کے ائیرپورٹ سے سیدھا اسپتال آنے کا کہا تھا۔

انھوں نے کہا جب میں یہاں آیا تو معلوم ہوا بیگم کلثوم اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں اور بے ہوش ہیں، آج ان کا سی ٹی اسکین بھی ہوا ہے، وہ تاحال آئی سی یو میں ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب سے وہ اسپتال آئے ہیں بیگم کلثوم ہوش میں نہیں آئیں، آئی سی یو ہی میں کچھ دیر کے لیے دیکھ لیتا ہوں، انھوں نے قوم سے درخواست کی کہ وہ کلثوم نواز کے لیے دعا کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت یابی عطا فرمائے، میں دعاؤں میں یاد رکھنے پر پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے۔

خوشحال پاکستان اسکیم : عدم ثبوت پر نواز شریف کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری


ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ زندگی میں کبھی ایک ساتھ کئی مشکلیں آجاتی ہیں، اس وقت میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ آسانیاں فرمائے۔

خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں مہم چلانی ہے، دوسری طرف انھیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا سامنا ہے، تیسری طرف اہلیہ کی خراب صحت کی پریشانی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -