پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نواز شریف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، ہم نے پہچان رکھنی ہے کون اپنا اور کون پرایا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کر کے خوشی محسوس ہوئی ہے اور یہ بات باعثِ اطمینان ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرے، تمام امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دیے جائیں گے، چاہے الیکشن قومی ہوں یا صوبائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لیے آئیں گے لیکن پارٹی کو اپنے اور پرائے میں فرق رکھنا ہوگا اور اپنے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی، پارٹی اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے امیدواروں کو مکمل میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ سیاسی فضا بہت اچھی ہے، اسی لیے انتخابی نتائج بھی بہتر آنے چاہئیں لیکن امیدوار کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے فنڈز ملنے چاہئیں اور اس حوالے سے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بات کریں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا اور آئندہ بھی منصوبوں کو شفاف بنایا جائے گا۔

صدر ن لیگ نے پنجاب کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہاں واضح فرق نظر آ رہا ہے، پنجاب میں اسپتالوں کا نیٹ ورک بن رہا ہے، جس کے باعث خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے پنجاب آ رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کسان اور اقلیتی کارڈز لانچ کیے جا چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں بہترین سڑکیں اور ماڈل گاؤں بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا کینسر اسپتال زیر تعمیر ہے اور ہر ضلع میں تعلیمی ادارے قائم کیے جا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے تمام منصوبے کامیابی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں