تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کسی قیمت پرالیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے‘ نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کل کہا انتخابات ملتوی ہونےکی گنجائش نہیں ہے، مجھے چیف جسٹس پاکستان کی باتیں اچھی لگیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کرپشن کی ہوتی تویہاں نہ کھڑا ہوتا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو اقبال جرم کیا لیکن رعایت پررعایت دی جا رہی ہے، مجھے سزا دی گئی، میں نے قبول کیا اورعدالتوں کا سامنا کررہا ہوں، یہ درست نہیں کسی کے ہاتھ پاؤں باندھ دیےجائیں، کسی کوچھوڑدیا جائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹےسے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نکال دیا گیا، جے آئی ٹی نے پتہ نہیں کہاں سے چیزیں جوڑ دی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ عوام سےکہا تھا کہ میری آواز پر آپ لبیک کہیں، میری تحریک کسی کے خلاف نہیں، ووٹ کی عزت کے لیے ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے کولوگ سمجھ رہے ہیں اور ہمارے ساتھ چل رہے ہیں، ہم اپنے موقف سے ہٹے اورنہ ہی کوئی یوٹرن لیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120 میں ہمارے لوگوں کو اٹھایا، ورکرز نے آکرخود بتایا کہ رات کے اندھیرے میں انہیں اٹھایا گیا اور انہیں چھوڑا بھی رات کے اندھیرے میں گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے کہا تھا کہ اٹھائے جانے والے کارکنوں کے معاملے کی انکوائری کریں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا اور سینیٹ انتخابات میں جو بندر بانٹ کہ گئی سپریم کورٹ کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمے کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ مقدمے میں ہو کیا رہا ہے، حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، مجھے جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے چیلنج سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب چیف منسٹری چھیننے سے پہلے حلقوں سے ووٹ تو لے لیں، پنجاب کے حلقوں میں ان کے پاس 4 یا 5 سو ووٹ نکلتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -