جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

چیئرمین نیب کےالزامات پرسی ای سی کا اجلاس بلایا ہے‘ نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کےالزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا، تاحیات نا اہل کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انہوں نے ہی نکالنا ہے، کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے الزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چوہدری نثار کے ٹکٹ ، شہبازشریف کے خلائی مخلوق کے بیان اور حمزہ شہبازکی نیب طلبی سے متعلق سوال پر خاموش رہے۔


چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ مستعفی ہوں: نواز شریف

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے میری کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ معافی مانگیں یا مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ میں کسی ادارے کا لقمہ بننے کے لیے تیار نہیں ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں