لندن : وزیر اعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ آج انہوں نے لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جو ان دونوں لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ کچھ روز پہلے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔
آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے مکمل صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی آج لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں وطن واپس آجائیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے طبی معائنے کے لیے کچھ روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے جہاں طبی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی تھی۔