The news is by your side.

Advertisement

کسی غیرملکی ٹیم کی منتیں نہ کی جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی غیر ملکی ٹیم  کی پاکستان آنے کے لیے منتیں نہ کی جائیں جو ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنا چاہتی ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں قومی کرکٹر کو دیے گئے عشائیے میں نوازشریف کھلاڑیوں سے تقریر کے دوران جے آئی ٹی اور پاناما کا تذکرہ کر بیٹھے، میاں صاحب نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے جب بھی کسی نے باؤنسر کروانے کی کوشش کی تو ہمیشہ پُل شاٹ کھیل کر باؤنڈری ماری۔

بچپن کی یادوں کاتذکرہ کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق رہا ہے، دورہ زمبابوے میں ایک فرینڈلی میچ میں اچھی بیٹنگ کی مگر یہ یاد نہیں چھکے کتنے مارے البتہ یہ ضرور یاد ہے کہ چوکے بہت مارے تھے جب کہ ایک بار بڑے لڑکوں نے ہمیں گراؤنڈ سے باہر نکالا تو بہت تکلیف ہوئی تھی مگر یہ تکلیف پاناما اور جے آئی ٹی میں پیشی سے کم تھی۔

نوازشریف نے کہا کہ میرے پاس صرف وزیراعظم کا ٹائٹل ہے، اصل میں لیڈر اور وزیراعظم ہمارے قومی ہیروز ہی ہیں، میری خواہش تھی کہ اپنے قومی ہیروز سے مصافحہ کروں اور مبارک باد پیش کروں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی خواہش تھی کہ سرفراز احمد کو کپتان بناؤں، سرفراز احمد نے بھی ثابت کیا کہ وہ اچھے کپتان ہیں، آج میں سرفراز احمد کو سرفراز احمد خان کہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنر ٹرافی کا پورا فائنل دیکھا، میچ کےدوران مریم میرے ساتھ موجود تھیں ہم دونوں نے مل کر میچ بہت انجوائے کیا اور ساتھ کھانا بھی کھایا، کھلاڑیوں کوایک مرتبہ پھر شاندار جیت پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آنےوالاوقت پاکستان میں کھیلوں کےعروج کا ہوگا، نجم سیٹھی سے کہوں گا کہ کسی بھی ملک کی منتیں نہ کریں کیونکہ ہماری اپنی بھی کوئی عزت ہے، جو ملک پاکستان آکر کھیلنا چاہیے اُس کو ہم خوش آمدید کہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں خوشحالی آرہی ہے ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی اور آج ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے اور تمام ہی ہوٹلز میں غیر ملکی قیام پذیر ہیں اور وہ بے خوف و خطر گھوم پھر رہے ہیں۔

بعدازاں وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور اُن سے فرداً فرداً ملاقاتیں بھی کیں بعد ازاں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں