نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری نکل آئی: اسپتال ذرائع -
The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری نکل آئی: اسپتال ذرائع

لاہور: سزا یافتہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین ٹیسٹ رپورٹ آ گئی، نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں نواز شریف کا سی ٹی اسکین سمیت گردے مثانے کا بھی ایکسرے کیا گیا۔

نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے بھی آج اسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہنما ن لیگ نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف تا حال سروسز اسپتال میں موجود ہیں، پولیس کی تازہ دم نفری بھی اسپتال کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔

دریں اثنا نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے بھی آج اسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کی، ان کے ہم راہ کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید بھی موجود تھے۔

مریم نواز نواز شریف کے لیے ان کی پسند کا کھانا بھی لے کر گئیں، اور اپنے والد کے ساتھ کھانا بھی کھایا، ملاقات کے موقع پر اسپتال میں سخت سیکورٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال پہنچا دیاگیا

خیال رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق انھیں دل کا عارضہ تھا۔

میڈیکل بورڈ کی تجویز پر اسپتال میں نواز شریف کے مزید ٹیسٹ ہوئے، وہ مکمل علاج تک اسپتال میں ہی رہیں گے، انھیں اسپتال میں وی آئی پی کمرہ دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں