site
stats
پاکستان

ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، ہرسازش کامقابلہ کرونگا، نوازشریف

اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، کیا عدل کا نظام اسے کہتے ہیں، ہر سازش کامقابلہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، ہرسازش کامقابلہ کرونگا،کیاعدل کانظام اسےکہتےہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، جو بول رہے ہیں، منصف خود نہیں، انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ذاتیات پربات کرنے کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان خود چھپ کر بیٹھ گیا ہے۔


مزید پڑھیں :  عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا ،نوازشریف


عمران خان کی شادی کے حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کا معاملہ ذاتی ہے، عمران خان نے جس تھالی میں کھایااسی میں چھیدکیا، یہ شخص ایک خاندان کی عزت داؤ پر لگاکر پردے کے پیچھے بیٹھ گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top