تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

لودھراں: نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے امیدوار پیراقبال شاہ کی کامیابی پر آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف جلسے میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کارکردگی کا بھی ذکر کریں گے۔


پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف


خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چار روز قبل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے 2018 کے انتخابات کا چاند لودھراں سے نکل آیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 فروری کومسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -