جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

نواز شریف کا مریم نواز کے ساتھ دسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ پانچ دسمبر کو لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔

اکستان مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق نااہل نواز شریف کادسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جانے کا امکان ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرینگے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گی۔

اس دوران وہ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرینگے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی3کیمو تھراپی ہوچکی ہیں، دسمبر میں مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا اور محموداچکزئی سے ملاقات میں 2 دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تھی۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کا لندن نہ جانے کا فیصلہ


نواز شریف 2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو اہلیہ کلثوم نواز کی ناساز طبیعت کے باعث 20 نومبر کو لندن روانہ ہونا تھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف فیصلہ حقائق کے خلاف تھا، عوام نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا، عوام اور کارکن میرے ساتھ کھڑے ہیں۔


مزید پڑھیں : عوام اور کارکن میرے ساتھ کھڑے ہیں،نوازشریف


نواز شریف کا کہنا تھا کہ کبھی وزیراعظم کو ہٹایا، کبھی پھانسی دی گئی، کبھی گرفتار کیاجاتا ہے تو کبھی جلاوطن کر دیا جاتا ہے، آمریت کے دور میں ملک نے کبھی ترقی نہیں کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں